خضدار(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہاہے کہ خضدار میں سیلاب کے بعد بڑھتے وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لارہی ہے۔ اس سلسلے میں خضدار کی سب تحصیل کرخ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد علاقے کے گیسٹرو ڈائریا ملیریا کے مریضوں کا بروقت علاج کرنا تھا اور ان کا علاج کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں جدید قسم کی موبائل لیبارٹری کی سہولت بھی دی گئی تھی جس کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کا آن لائن علاج کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں انڈس ہسپتال کراچی کراچی ریلیف ٹرسٹ اور مرسی کور کا تعاون بھی حاصل تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ فری میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریض کہ جن میں مرد و خواتین بچے ضعیف عمر کے افراد شامل تھے ان کا علاج کیا گیا۔ اس موقع پر کے ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی و دیگر شامل تھے انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک و کراچی ریلیف ٹرسٹ کے مالی معاونت و محکمہ صحت ضلع خضدار کے تیکنیکی معانت سے تحصیل کرخ کے آر ایچ سی میں ایک طبی کیمپ برائے سیلاب متاثرین کا انعقاد کیا گیا مذکورہ کیمپ کی سربرائی ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی نے کی۔میڈیکل کیمپ میں کل 467 مریضوں کی تشخیص کی گئی۔ طبی کیمپ میں مختلف بیماریوں جن میں گیسٹرو، اسہال، پیچش، ملیریا،جلدی امراض و دیگر بیماریوں کی تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فرائم کی گئی۔ صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر آصف شہوانی کی ہدایت پر ٹی بی پروگرام کی ٹیم نے موبائل لیبارٹری کے ذریعے 150 مریضوں کے ایکسرے و ٹیسٹ کئے اور ٹی بی سے مطلق ادویات بھی فراہم کیں۔علاؤہ ازیں صوبائی سربراہ ملیریا پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر نعیم اللہ زرکون کی ہدایت کی روشنی میں بی آر ایس پی نے کیمپ کے دوران ملیریا کے ٹیسٹ کئے اور ملیریا کے مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔ ڈی سی خضدار میجر الیاس کبزئی نے کیمپ کا دورہ کیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ مذکور کیمپ میں ڈاکٹر حنیف بلوچ، ڈاکٹر چاکر خان، محکمہ صحت ایم اینڈ ای آفیسر ظریف بلوچ سماجی کارکن ناصر زہری انڈس ہسپتال، بی آر ایس پی اور صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نمائندوں، کرخ کے سماجی کارکنان، پی پی ایچ آئی کے پیرامیڈیکل سٹاف اور آر ایچ سی کرخ کے سٹاف نے خدمات سر انجام دیں۔ ضلع خضدار سماجی حلقوں نے انڈس ہسپتال ہیلتھ نیٹ ورک و محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مذکورہ ادارے مستقل میں بھی اس قسم کے مثبت اقدامات جاری رکھیں۔
خضدار میں سیلاب کے بعد بڑھتے وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لارہی ہے،محمد الیاس کبزئی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر خضدار
