کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج دھماکے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس لیکج دھماکے میں خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج ہوا ہے،وزیراعلی بلوچستان کی واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا گیس لیکج دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
