منگچر(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کی بحالی کے فوراً بعد منگچر چڑھائی پر مسلح ڈاکوؤں نے 25 سے 30 گاڑیوں کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مسافروں سے قیمتی سامان، نقدی اور موبائل فونز چھین لیے۔
یہ شاہراہ گزشتہ 100 گھنٹوں سے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کی وجہ سے بند تھی، تاہم کامیاب مذاکرات کے بعد اسے رات گئے کھول دیا گیا۔ بدقسمتی سے ٹریفک کی بحالی کے فوراً بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے، اور لوٹی گئی اشیاء کی برآمدگی کی امید ہے۔

