کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تربت، نوکنڈی،دالبندین،سبی، اورماڑا،بارکھان،سبی، جھل مگسی، نصیر آباد، کوہلو،لورالائی، خضدار، قلات لسبیلہ، آواران،پنجگور، کیچ میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں 42، نوکنڈی میں 41،دالبندین میں،سبی میں 11، اورماڑامیں 09، لسبیلہ میں 06،قلات میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات نے آج (ہفتہ) کوبارکھان،سبی، جھل مگسی، نصیر آباد، کوہلو،لورالائی، خضدار، قلات لسبیلہ، آواران،پنجگور، کیچ میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جا ری

ٹیگز:
بارشوں
