کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز نے انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پر پنوان، جیوانی (بلوچستان) کے علاقے میں اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 336کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے جا ری کر دہ اعلامیہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے دوران سرچ مذکورہ علاقے کے نوکیہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں چھپائی گئی 336کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 5.60 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی336کلو گرام چر س بر آمد کر لی

ٹیگز:
پاکستان کوسٹ گارڈز
