کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال مکمل، چوتھے سال کے 14اجلاسوں میں 26قوانین اور 42قرار دادیں منظور ہوئیں۔ تفصیلات کے مطا بق بلوچستان کی13اگست 2018کو وجود میں آنے والی گیارھویں اسمبلی نے 12اگست 2022کو اپنا چوتھا پار لیمانی سال مکمل کر لیا ہے 12اگست 2022تک بلو چستان صوبائی اسمبلی کے 102پارلیمانی دن مکمل ہو ئے جبکہ آئنی طور پر کسی بھی صوبائی اسمبلی کے لئے پارلیمانی سال کے دوران 100دن مقرر ہے جمعہ کو اسمبلی اجلاس کے آغاز پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کی کارکردگی ایوان میں پڑھ کر سناتے ہوئے کہا چوتھے پارلیمانی سال کے دوران اسمبلی نے ضمنی میزانیہ بابت مالی سال 2021-22اور سالانہ میزانیہ بابت مالی سال2022-23کی منظوری دی پار لیمانی سال کے دوران کل14اجلاس منعقد ہوئے اس دوران مختلف نو عیت کے کل 26مسودات قانون اسمبلی سے پاس ہوئے، کل 16سرکا ری اور 26غیر سر کا ری قرار دادیں اسمبلی سے پاس ہوئیں اسی طرح کل 169سوالات کے نوٹسز اسمبلی سیکر ٹریٹ کو موصول ہوئے جن میں سے 114سوالات نمٹا دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسمبلی اجلاسوں میں مختلف نو عیت کے کل 17توجہ دلاؤ نوٹسز موصول ہوئے جن میں سے 15توجہ دلاؤ نوٹسز کو اسمبلی میں خوش اسلو بی سے نمٹا یا گیا ہے کل4تحاریک التواء اسمبلی کو موصول ہوئیں جن میں سے 1بحث کے لئے منظور ہوئی،انہوں نے کہاکہ مجلس حسابات عامہ نے صوبائی حکومت کے مالی حسابات پر آڈیٹر جنرل کے مختلف رپورٹس پر 11مختلف محکموں کے 191پیراز پر غور کیاجس میں سے 47سیٹل اور 144موخر ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ چوتھے پار لیمانی سال کے دوران ہاؤس کی جانب سے ٹوٹل 6مسودات قانون مختلف مجالس قائمہ کو سپر دکئے گئے ہیں جن پر متعلقہ مجالس قائمہ نے 5مسودات قانون پر اپنے سفارشات مر تب کر کے ہاؤس میں پیش کی ہیں اور ہاؤس سے منظوری کے بعد با قاعدہ قانون بن چکے ہیں جبکہ ایک مسودہ قانون اب تک مجلس قائمہ کے زیر غور ہے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والی نشست میں متعلقہ مجلس قائمہ کی سفارشات بھی ہاؤس میں پیش کر دی جائیں گی انہوں نے کہا کہ پار لیمانی سال کے دوران حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے چیئر کا سا تھ دینے پر ان کے کر دار کو سراہتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ و ہ انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح مثبت کر دار ادا کر تے رہیں گے انہوں نے تمام وزراء، اراکین اسمبلی، چیف سیکر ٹری بلو چستان، آئی جی پو لیس، اسمبلی اسٹاف، مختلف محکموں کے سیکرٹریز، قانون نافذ کر نے والے اداروں کے آفیسران واہلکاران اور پرنٹ و ایکٹرونک میڈ یا کے تمام نمائند گان کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے چوتھے پا رلیمانی سال کے دوران اسمبلی کے اجلاسوں کے انعقاد میں انکاساتھ دیا امید ہے کہ رواں پار لیمانی سال کی طرح آخری پار لیمانی سال میں بھی تمام حضرات ایوان کے تقدس کو بر قرار رکھنے میں اہم کر دار ادا کرتے رہیں گے۔
بلوچستان اسمبلی کا چوتھا پارلیمانی سال مکمل، چوتھے سال کے 14اجلاسوں میں 26قوانین اور 42قرار دادیں منظور ہوئیں،ڈپٹی اسپیکر

ٹیگز:
ڈپٹی اسپیکر
