کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پانچ اضلاع میں 29000 ایسی بچیاں جو اسکول نہیں جاتی انہیں مقامی افراد کی مدد سے تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا رہا ہے کمیونٹی کی مدد سے نوعمر لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی” کے منصوبے کے تحت پشین، قلعہ عبداللہ، نوشکی، خاران اور چاغی میں ان بچیوں کو رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر رسمی تعلیم کے ذریعے مالی طور پر خود مختیار بنانے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،یہ بات آئی آر سی بلوچستان کے سربراہ شریف مینگل نے “بلوچستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے مستقبل کو بہتر بنانے” کے عنوان سے منعقدہ ایک پالیسی مکالمے کے دوران کہی جس میں متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کی گئی مشاورت میں شامل ماہرین تعلیم اور حکومتی عہدیداروں نے صوبے میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں اور ان سے نمٹنے کے لیے ممکنہ حل پر تجاویز پیش کیں بلوچستان میں آئی آر سی کے سربراہ شریف مینگل نے پروجیکٹ کے نمایاں خدوخال سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پروجیکٹ کے ‘گرلز لرن’ اسٹریم کے تحت 22,000 لڑکیوں نے غیر رسمی نصاب کے پیکج A, B اور C پر کلاسز حاصل کیں جن میں سے 4000 نے باقاعدہ مین اسٹریم تعلیمی اداروں داخلہ لیا جبکہ پروجیکٹ کے ’گرلز ارن‘ اسٹریم کے تحت، 7000 لڑکیوں نے غیر رسمی نصاب کا پیکج A مکمل کیا، ان 7000 لڑکیوں میں سے، 5000 نے مالیاتی خواندگی اور کاروباری ترقی کی منصوبہ بندی کی تربیت حاصل کی۔ 2400 لڑکیوں نے 8 ووکیشنل ٹریڈز اور ٹول کٹس کی تربیت حاصل کی اور 250 لڑکیوں نے کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی گرانٹ حاصل کی بلوچستان کے وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے اس موقع پر زور دیا کہ لڑکیوں کو درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ہر لڑکی اپنی تعلیم حاصل کر کے معاشرے کا ایک قابل قدر رکن بن سکے۔ انہوں نے بچیوں کی تعلیم کو حکومتی ترجیحات قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خواندگی کی کم شرح سے نمٹنے کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے جس نے تمام سماجی و اقتصادی پس منظر کی لڑکیوں کو متاثر کیا ہے،تاہم انہوں نے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کی جانب سے تعلیمی اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی حمایت کا خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ وہ بلوچستان میں کمیونٹی پر مبنی اسکولوں کے آن گراؤنڈ اقدام کے لیے بے حد مشکور ہیں تقریب میں وزارت تعلیم، ڈائریکٹوریٹ آف سپیشل ایجوکیشن، لٹریسی، نان فارمل ایجوکیشن اینڈ ہیومن رائٹس ڈیپارٹمنٹ، بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن، بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ، پالیسی پلاننگ امپلیمنٹیشن یونٹ، پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرز ایجوکیشن، ایجوکیشن سپورٹ پروگرام، گلوبل پارٹنرشپ، ایجوکیشن، جرمن ایجنسی فار انٹرنیشنل کوآپریشن، یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ سوسائٹی فار کمیونٹی سٹرینتھننگ اینڈ پروموشن آف ایجوکیشن، بلوچستان، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیولپمنٹ اسٹڈیز اینڈ پریکٹسز، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
بلوچستان کے پانچ اضلاع میں 29000 بچیاں اسکول نہیں جاتی، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی

ٹیگز:
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی
