پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میں لیویز فورس نے کا روائی کر تے ہوئے ممنوعہ اشیاء بر آمد کر لی۔اسسٹنٹ کمشنر پنجگور رضواں قادر نے صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیویز چیک پوسٹ سرسانڈ کے مقام پر گوادر جانے والی گاڑی پر چیکنگ کے دوران 11 بوری چھالیہ 4 بوری شیکر برآمد کرلیا۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ اشیاء کے خلاف لیویز فورس کو متحرک کردیا گیا ہے اور مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کا بھی سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر رسالدار میجر لیویز صابر علی گچکی ہیڈ محرر عبدالغفار انجارچ سرسانڈ نور افضل اور دیگر بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر پنجگور نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف کاروائی جار ی رہے گا۔
پنجگور، لیویز فورس کی کا روائی ممنوعہ اشیاء بر آمد

ٹیگز:
لیویز فورس
