کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، عمران ترین، حاجی نصرالدین کاکڑ، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، محمد جان آغا درویش، خان کاکڑ، حسن خلجی،، منظور ترین، طاہر جدون،میر رحیم بنگلزئی، یعقوب شاہ کاکڑ، اسلم اچکزئی، ملک بہادر ملیزئی، شفیع آغا نعمت ترین، حاجی بشیر بنگلزئی، امردین اغا، بسم اللہ ترین،فیض محمد داوی، حاجی عمر نبگلزئی میر ذبیر لہڑی، حاجی شاہ محمد، غنی آغا، حاجی حبیب اللہ موسی خیل، فاضل ترین،، حاجی منظور مری، عبدالجبار تینو، گلستان مندوخیل، حاجی فرید کھیتران، ملک امین دمڑ، ملک شاہ محمد ترین، میر ملک بنگلزئی، دولت ترین، اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان افغانستان میں ہونے والے زلزلے سے ہونے والی جانی اور مالی نقصان پر گہرے درد اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے افغان بھائیوں کیساتھ اس غم میں برابر شریک اور افسردہ ہیں اور کہا ہے کہ تمام عالمی فلاحی ادارے افغانستان میں انسانی بنیادوں پر انہیں خواراک آدویات، علاج معالجہ اور رہائش فراہم کریں بیان میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا، ضلع پشین کے صدر ملکبہادر ملیزئی دولت ترین، صادق کاکڑ،عبدالروف،نصیب اللّٰہ،محبوب خان، حسن دورانی کہا ہے کہ پشین بازار کے بائی پاس قائم ٹرمینل اڈہ کی پالیسی واضع کی جائے اور کہا ہے کہ ٹرمینل کے حوالے اس اجلاسوں میں تاجر نمائندؤں کو نظرانداز کرنے اور اسکے فیصلے سیاسی بنیادوں پر کرنے کی انجمن تاجران بلوچستان اور انجمن تاجران پشین مخالفت کرتی ہیں
ہم اپنے افغان بھائیوں کیساتھ اس غم میں برابر شریک ہیں،رحیم آغا

ٹیگز:
رحیم آغا
