لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر صنعت و تجارت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردی کے واقعہ میں چھ سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ بزدلی اور ناقابل برداشت ہے ہم اپنے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لینگے ہماری فوج ملک و ملت کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ہمیں اپنے افواج کی بہادری پر فخرہے، یہ بات انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام تر واقعات میں بھارت کا ہاتھ ہے وہ سی پیک کو رول بیک کرنا چاہتا ہے ہمارے اور چین کی دوستی کے خلاف برسرپیکار ہے اور کشمیر پر پاکستان کے دنیا بھر کے ممالک کے جانب سے حمایت اور بھر تعاون پر بھارت آگ بھگولا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بد امنی عدم استحکام پیدا کرنے پر بھارت کی تمام سازشوں کو 22 کروڑ عوام اور فوج ملکر ناکام بنادینگے پاکستان ایٹمی ملک ہے ہمیں کوء طاقت زیر نہیں کرسکتا ترکیہ نے وزیر اعظم کے حالیہ دورے میں کشمیر پر پاکستان کے دو ٹوک اور اصولی موقف کی ایک مرتبہ پھر حمایت کو دہرایا جس سے بھارت کو تکلیف ہوء انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہمارے چیک پوسٹوں پر حملے کئے جارہے ہیں جسکو طالبان حکومت روکے وہ ہمارا اسلامی اور پڑوسی ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کو ایک آزاد اور مستحکم ملک کے طور پر اسکی حمایت کی ہے وہ بھی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انھیں اپنی سر زمین استعمال کرنے سے روکھے انہوں نے کہا کہ ہمارے مسلح افواج نے ہر وقت دہشت گردوں کو سبق سیکھایا ہے انہوں نے کہا کہ میں جام شہارت نوش کرنے والے تمام اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں اور اللہ پاک سے دعاگو ہوں کہ وہ شہداء کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔
ہمیں اپنے افواج کی بہادری پر فخرہے،حاجی محمد خان طور اتمان خیل

ٹیگز:
حاجی محمد خان
