سبی (ڈیلی گرین گوادر) انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل یوسف مجوکہ کی زیر صدارت سبی میں ڈویژنل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز، ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی، بریگیڈیئر عثمان، کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس حافظ شاہد ندیم لاشاری، ڈی آئی جی پی سبی رینج مسرور عالم کولاچی، وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈاکٹر سید مشتاق شاہ، سبی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈویژنل ڈائریکٹر اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، جاری اور نئے منصوبوں پر پیش رفت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل یوسف مجوکہ نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ایف سی بلوچستان سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر بلوچستان اور وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصیات ہدایت کی روشنی میں لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جس کے ذریعے لوگوں کے مسائل کے حل میں کافی بہتری آئے گی انہوں نے کہا کہ ایف سی سبی ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، امن و امان کی بہتری چیک پوسٹوں کا موثر نظام اور آپس میں مزید بہتری کے ساتھ ساتھ نئی چیک پوسٹوں کا قیام جہاں علاقے کے لوگ اور ضلعی انتظامیہ ضروری سمجھے گی مثبت کردار ادا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے کی وبا کی جو لہر آئی تھی وہاں ایف سی نے روزانہ کی بنیاد پر چھ لاکھ لیٹر صاف پانی ڈیڑھ گھنٹے کی مصافحت سے فراہم کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ اہم شاہراہوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اپنے اپنے ضلع میں منصوبوں کی خود نگرانی کریں جہاں کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو اس سے متعلق ہمیں بتایا جائے تاکہ اس کی سفارشات اور تجاویز کو صوبائی ریویو کمیٹی میں پیش کیا جائے انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ سب سے زیادہ توجہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کو دی جانی چاہیے کسی بھی علاقے اور قوموں کی ترقی ان شعبوں کی ترقی سے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی میں تعیناتی کے دوران مقامی بلوچ اور پشتون کو ترجیح دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے ایس ای پی ایچ ای کو تاکید کی شہر میں جہاں جہاں پائپ لائنوں کی تبدیلی اور مرمت کے حوالے سے جامعہ رپورٹ پیش کرے تاکہ اس کو صوبائی کمیٹی میں پیش کیا جا سکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے کہا کہ ہم پاک فوج اور ایف سی کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہر قسم کے حالات میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بحالی گڈگورننس کا قیام ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل اور لوگوں کے مسائل کے حل میں ڈویژنل ریویو کمیٹی انتہائی بارآور ثابت ہوگئی اور یقینا مسائل کے حل میں مثبت پیش رفت ہوگی انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے لیویز کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کرنے سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا جس سے وہ اپنی فرائض مزید بہتر انداز سے انجام دے سکیں گے انہوں نے آئی جی ایف سی سے گزارش کی کہ نوجوانوں کو خصوصا کھیلوں کی جانب گامزن کرنے اور اس کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے جس پر آئی جی ایف سی نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں انہیں نہ صرف بہتر تربیت فراہم کی جائے گی بلکہ کھیلوں کے میدانوں میں ان کو مزید مواقع میسر کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔
عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایف سی بلوچستان سرگرم عمل ہے،میجر جنرل یوسف مجوکہ

ٹیگز:
میجر جنرل یوسف مجوکہ
