کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سینئرنائب صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی نے بلوچستان کے مختلف جامعات میں جاری مالی بحران اور اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے حکومت بلوچستان کی جامعات کے بجٹ میں اضافہ، بیل آوٹ پیکج دے کر یونیورسٹیوں کیلئے مالی امداد گرانٹ ان ایڈ کے مد میں رقم اداے کرے۔ اپنے جاری بیان میں سردار کمال خان بنگلزئی نے بلوچستان کی مختلف سرکاری یونیورسٹیوں کے مالی بحران کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وفاقی حکومتیں جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں بلوچستان پہلے ہی تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے موجودہ صورتحال میں بلوچستان مزید تعلیمی پسماندگی کی تاریکی میں چلا جائے گا جس سے صوبے کی شرح نا خواندگی میں مزیداضافہ ہوگا جو صوبے کی آئندہ مستقبل کیلئے نیک شگو نہیں انہوں نے کہاکہ اگر یہی صورتحال رہی تو خدشہ ہے کہ تعلیمی ادارے بند ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اداروں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جامعات کو بیل آؤٹ پیکج فراہم کیا جائے تا کہ اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا عمل ممکن ہو
حکومت بلوچستان کی جامعات کے بجٹ میں اضافہ، بیل آوٹ پیکج دے ، سردار کمال خان بنگلزئی

ٹیگز:
سردار کمال خان بنگلزئی
