کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل بی این پی سے نہ کوئی رابطہ کیا گیا نہ ہی ہمارا اس حوالے سے کوئی معاہدہ ہوا ہے ہم نے حکومت کے مزے نہیں لئے البتہ جام کمال کے دور میں ڈنڈے ضرور کھائے ہیں،یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں بی این پی کے ایک ذمہ دار کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں کہ ہمارے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تاہم تحریک جمع ہونے کے بعد میر ظہور بلیدی،میر سلیم کھوسہ،اصغر خان اچکزئی ہمارے پاس آئے تھے جس پر کمیٹی بنائی گئی تاہم اس کے بعد کی انکی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر سردار اخترجان مینگل نے بھی کہا کہ ہمارا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق نہیں ہے وفاقی میں تحریک عدم اعتماد میں بی این پی آن بورڈ تھی لیکن صوبے میں ہم سے رابطہ نہیں کیاگیا انہون نے کہا کہ بی این پی نے نہ صوبائی حکومت کے حوالے سے کوئی معاہدہ کیا تھا نہ کوئی کمٹمنٹ کی گئی آئندہ حکومت میں شامل ہونے سے متعلق فیصلہ پارٹی کریگی
ہمارے ساتھ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ، اختر حسین لانگو

ٹیگز:
اختر حسین لانگو
