اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں گڈانی اسٹاپ پل کے نیچے سے ایک خاتون کی لاش برآمدہو ئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب چوکی میں گڈانی بس اسٹاپ سے متصل پل کے نیچے سے ایک عورت کی لاش برآمد ہوئی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام میر غلام قادر ہسپتال منتقل کیا گیا،خاتون کی شناخت لال بی بی زوجہ محمد عمر 50 سال کے نام سے ہوئی جبکہ موت وجہ معلوم نہ ہوسکی، حب پولیس تفتیش کررہی ہے بعد ازاں نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
حب، خاتون کی لاش برآمد

ٹیگز:
حب
