کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بلوچ نہتے طلباء پر تشدد بلاجواز مقدمات کے ندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے بھی حکمرانوں کی جانب سے ناروا پالیسیوں اور طاقت کے ذریعے بلوچ قوم اور محکوم ومظلوم اقوام کو دبانے کی کوشش کی گئی اب تو سرعام دن دیہاڑے لوگوں سے سیاسی اور جمہوری انداز میں احتجاج کرنے کا بنیادی اور آئینی حق بھی چھینا جارہاہے،اس نام نہاد جمہوری دور حکومت میں ایسے واقعات باعث افسوس ہے،بلوچستان کے معاملات سے متعلق موجودہ وفاقی اور نام نہاد جمہوری حکومت بالکل بے اختیار ہیں،بلوچستان کے ساتھ ایک کالونی کا طرز اپنا کر یہاں کے ساحل وسائل لوٹاجارہاہے اور بلوچ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،ایسے روایات اور روش ملکی معاملات کیلئے انتہائی منفی اثرات چھوڑیں گے جوکہ کسی کے لیے بھی سود مند نہیں رہینگے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی،سیاسی اور قومی جمہوری انداز میں جدوجہد کرکے مظلوم ومحکوم اقوام اور بلوچ قوم کے ساحل وسائل کیلئے ایک ناقابل فراموش تاریخ ساز جدوجہد کی ہے جو کہ جہدمسلسل کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے،اسلام آباد میں بلوچ طلباء پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تشدد کے خلاف بی این پی کے مرکزی کال پر احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی ہے اس لئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے عہدیداران اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر بلوچ عوام کے خلاف جاری مظالم اور جمہوری آواز کو دبانے کے خلاف اپنی احتجاج ریکارڈ کرائیں،انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء وسابق ڈی آئی جی پرویز ظہور کے گھر پر بغیر وارنٹ کے چھاپے،اہل خانہ پر تشدد اور بیٹی کو لے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قانون معاشرے میں تفریق کے خاتمے کیلئے ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں جس سے معاشرے اور سماج میں انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی ایسے غیرقانونی,غیر جمہوری وغیر آئینی اقدامات کی مذمت کرتے ہویایسے پالیسیوں کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ انسانوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے چادر اور چاردیواری کی پامالی خوف و ہراس اور زہینی کیفیت سے دوچار کرتے ہیں کوئی بھی تہذیب یافتہ معاشرہ ایسے واقعات پر خاموش نہیں رہ سکتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں نہتے بلوچ طلبا پر پولیس اور انتظامیہ کی بے رحمانہ تشدد,جھوٹے مقدمات کی اندراج اور جبری گمشدگیوں کیخلاف آج بروز سوموار 7 مارچ 2022 سہ پہر 3 بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیاجائیگا بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز, ڈپٹی سیکرٹریز, ضلعی کونسلران, کارکنان, اور قوم وطن دوست, ترقی پسند, روشن خیال, انسان دوست اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد بھرپور انداز میں شرکت کرکے قوم وطن اور انسان دوستی کا عملی ثبوت دیں۔
بلوچ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، غلام نبی مری

ٹیگز:
غلام نبی مری
