اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بی این پی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ،سینئر وکیل پرویز ظہور ایڈووکیٹ، حافظ منور ایڈووکیٹ اور دیگر سینئر وکلاء کے دلائل کے بعد عدالت کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی پولیس کی درخواست مسترد کردی بی این پی کے سینئر رہنماؤں اختر حسین لانگو اور شفیع مینگل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، سی ای سی ممبر حاجی ہاشم نوتیزئی اور دیگر بھی موجود تھےوکلا نے عدالت میں بی این پی رہنماؤں کے لئے ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی۔
اسلام آباد،مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد،بی این پی کے رہنماؤں کو جیل بھیج دیا گیا

ٹیگز:
بی این پی
