کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مو سم کی خرا بی کے باعث وزیر اعلیٰ بلو چستان کا طیا رہ لینڈ نہیں کر سکا وزیر اعلیٰ دوبا رہ اسلا م آباد روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو، صوبائی وزیر خز انہ نور محمد دمڑ اور چیف سیکر ٹری بلو چستان مطہر نیا ز رانا کے ہمراہ حکومت بلوچستان کے جہاز میں اسلام آباد سے کوئٹہ آرہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث کوئٹہ میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر طیارہ واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان صدر مملکت اور وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے اسلام آباد گئے تھے اور انہوں نے کوئٹہ میں بھی اہم اجلاس میں شرکت کرنا تھی وزیراعلیٰ کے کوئٹہ نہ پہنچنے پر اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں موسم کی خرا بی کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان کا طیا رہ لینڈ نہیں کر سکا، دوبا رہ اسلا م آباد روانہ

ٹیگز:
طیا رہ
