کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھارت میں زیر علاج انتقال کرجانے والے بچے آریان کی والدہ کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق حکومت بلوچستان نے انڈین اسپتال میں آریان کے علاج معالجے کے تمام اخراجات ادا کر دیے ہیں شاہد رند نے مزید بتایا کہ حکومت بلوچستان نے آریان کی میت اور لواحقین کی پاکستان واپسی کے لئے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے، اور اس ضمن میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ترجمان کے مطابق آریان کی ڈیڈ باڈی کی واپسی سمیت لواحقین کی سفری سہولیات کے لئے تمام فضائی اخراجات بھی حکومت بلوچستان اپنی ذمہ داری پر ادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہے اور ان کی ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آریان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ آریان کی میت اور لواحقین کی وطن واپسی تک تمام مراحل میں مکمل رہنمائی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
حکومت بلوچستان نے آریان کی میت اور لواحقین کی پاکستان واپسی کیلئے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے،شاہد رند

ٹیگز:
شاہد رند
