قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات شہر اور گردو نواح میں شدید سردی کے سلسلہ بر قرار شدید سردی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا شدید سردی میں سوئی گیس اور بجلی کے بحالی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ایم ڈی سوئی گیس اور کیسکو چیف نے وعدے پورے نہیں کیئے ایم ڈی سوئی گیس مدنی صدیقی نے اپنے دورہ قلات کے موقع پر دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر تک قلات کو گیس فراہم کیا جائے گا جبکہ کیسکو چیف نے قلات کے عوامی نمائیندوں سے ملاقات کے دوران بجلی کی مکمل بحالی اور بجلی کی سنگل فیس کو چاروز میں ختم کرنے اور بجلی کی لوڈ کوتقسیم کرنے کا واعدہ کیا تھا مگر کسی ایک نے بھی واعدہ وفا نہیں کیا بجلی کی سنگل فیس کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لیئے بلاک کیا جائیگا عوامی حلقوں نے خبر دار کردیا تفصیلات کے مطابق قلات اور گردو نواح میں خون جمادینے والی سردی کا سلسلہ جاری ہے قلات میں شدید سردی میں بجلی کی آنکھ مچولی کیسکو اہلکاروں کی جانب سے بجلی کی تاروں کو سنگل فیس کرنے اور گیس پریشر صفر رہی سوئی گیس کے ایم ڈی نے نومبر میں اپنے دورہ قلات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس قلات میں ایک عوامی کھولی کچہری سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا ہم قلات کے لیئے نیا پائپ لائن بچھارہے ہیں اور اسکے کام کا اب ڈیڈھ کلو میٹر رہتا ہے اور دسمبر تک قلات کو نئے پائپ لائن سے سوئی گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی مگر اب دسمبر ختم ہو گیا قلات کو گیس کی سپلائی شروع نہیں ہو سکی جبکہ کیسکو چیف نے کوئٹہ میں قلات کے عوامی نمائیندوں اور قلات میں کیسکو اہلکاروں نے سابق ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی کے زیر صدارت اجلاس میں دعوایٰ کیا تھا کہ جو فیڈرز اور لوڈڈ ہے ان کے اضافی لوڈ کو ہربوئی فیڈر پر منتقل کر کے ہربوئی فیڈر کو سٹی فیڈرزکے مطابق بجلی فراہم کیا جائے گا مگر بجلی کو روزانہ کی بنیاد پر سنگل فیس کرنے کا سلسلہ تا حال جاری ہے دونوں اداروں کے سر براہوں نے اپنے واعدے کا وفانہیں کیا اور قلات میں سوئی گیس اور بجلی کا مسئلہ ہنوز حل نہیں ہوسکا جس سے عوام میں شدید بے چینی پھیل رہی ہیں اور عوام ایک بار پھر احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے کہا ہیکہ اگر بجلی کو سنگل فیس کرنے کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو قومی شاہراہ کو غیر معینہ مدت کے لیئے بند کر دیا جائے گا
قلات شہر اور گردو نواح میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

ٹیگز:
قلات
