اسلاام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد میں بی این پی کے زیر اہتمام عالمی حقوق کے دن کے موقع پر منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں معذرت خواہاانہ رویہ نہیں رکھنا ہے میں پاکستان بننے کے وقت پانچ ماہ کا تھا جب عبدالصمد خان اچکزئی کو گرفتار کیا پھر میری پہلی ملاقات تب ہوئی جب چھ سال کا تھا پاکستان کا وجود بھی نہیں تھا تب ہم نے انگریزوں سے جنگ لڑی ہم نے اپنے وطن سے محبت کی ہے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے جو ہمارے بہن بھائی کو آنکھ اٹھا کر دیکھے گا ہم ان کی آنکھیں نکال دیں گے ہم اس ملک میں غلام کے طور پر نہیں رہیں گے سردار عطائاللہ مینگل کے جواں سال بیٹے کو اغوائکر کے قتل کر دیا گیا یہ ہر فوجی کا حلف ہے کہ سیاست میں حصہ نہیں لیں گے میری رائے یہ ہے کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے غیر آئینی ہے ناانصافی سے نفرت جنم لیتی ہے اگر آپ ہمیں بھائی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں تو آئین کے مطابق اپنے حد میں رہیں پھر میں سندھی‘ بلوچی‘ پختون کی ضمانت دیتا ہے پاکستان تب زندہ باد ہوگا جب پنجابی‘ پختون‘ سندھی‘ بلوچ زندہ باد ہوں گے چنگیز خان جو بڑی جرنیل تھا اس کے لاکھوں انسانوں کو قتل کیا لیکن جب اس کے بیٹے کو قتل کیا گیا تو وہ عورتوں کی طرح رونے لگا دنیا کے سب سے بڑے انسان حضور پاک کے پاس جب حضرت امیر حمزہ کا قاتل کلمہ پڑھنے آیا تو حضور نے کلمہ پڑھنے کی اجازت دی لیکن کہا کہ کسی محفل میں میرے سامنے نہ بیٹھنا میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں پر بیٹی عورتیں اپنے پیاروں کو یاد کر کے رو رہی ہیں۔ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیں رستے ہوئے زخمی کی طرح کمزور کر رہا ہے یہ قانون کے خلاف ہے کہ کسی کو غائب کر دیا جائے جس ملک میں آئین مسنگ ہو جائے وہاں شہری حقوق مسنگ ہو جاتے ہیں اور پھر شہری خود بھی مسنگ ہو جاتے ہیں جو حکومتیں عوام کی منشائسے نہ آئیں تو وہ ان لوگوں کی منشائکے مطابق کام کرتے ہیں جو ان کو حکومتوں میں لاتے ہیں اس آئین کو ہم زندہ بنانا چاہتے ہیں لوگوں کو اغوائاورقتل کر کے ففتھ جنریشن وار نہیں جیتی جا سکتی ریاست جبر سے مضبوط نہیں ہوتی اپنی جماعت کی طرف سے اس کانفرنس کے اغراض و مقاصد کی مکمل حمایت کرتا ہے ریاست سے یہ کہتا ہوں کہ لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر غفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب کے دور میں بلوچستان میں شہزادہ عبدالکریم جو خان قلات کے بھائی تھے انہوں نے بغاوت تھی اور اس کے بعد نواب نوروز خان نے پہاڑوں پر گئے اس دور کے حکمرانوں نے قرآن پاک کا واسطہ کر انہیں نیچے اترا اور انہیں گرفتار کیا جائے لیکن اس کے باوجود 1972ء میں عام انتخابات ہوئے تو نواب خیر بخش مری‘ سردار عطائاللہ مینگل‘ میر غوث بخش بزنجو نے ماضی کی تمام تلخیوں کو بلا کر انتخابات کا حصہ بنے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی کی ہے لیکن ناانصافیوں پر مبنی پالیسیاں ختم نہیں کی گئیں جنرل مشرف کے دور میں نے قید کا سامنا ہے جھوٹے کیسز بنائے گئے تاریخ گواہ ہے کہ ایسے اقدامات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے
جو ہمارے بہن بھائی کو آنکھ اٹھا کر دیکھے گا ہم ان کی آنکھیں نکال دیں گے :محمود خان اچکزئی

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
