حب(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و امیدوار حلقہ پی بی 21 حب سردارمحمدصالح بھوتانی اور لسبیلہ عوامی اتحاد کے سربراہ سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کا حب میں گلیکسی ٹاؤن اور لیبرکالونی میں مختلف شمولیتی جلسوں میں شرکت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہونے والے مختلف قبائل کے سینکڑوں لوگوں نے بھوتانی عوامی کارواں میں شمولیتی کا اعلان کردیا۔اس موقع دو الگ الگ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ حب میں منشیات فروشی میں بے انتہاء اضافہ ہوتا جارہا ہے اس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے پولیس منشیات کے خلاف موثر کاروائی کرتی نظر نہیں آتی ہم سمجھتے ہیں شائد پولیس مجبوری ہے کیونکہ منشیات پولیس کی کمائی کا ذریعہ ہے لیکن کمائی کے اور بھی بہت سارے ذریعے ہیں اگر پولیس کو علم نہیں تو ہم بتائیں لیکن منشیات فروشی کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ہم پولیس کو واضع پیغام دینا چاہتے ہیں کہ حب میں منشیات فروشی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے نہیں تو ہم خود عوام کے ساتھ مل کر یہ نظام سمبھالیں گے.انہوں نے کہا کہ اب یہ کہیں گے کہ یہ منشیات فروش ہمارے ہی لوگ ہیں لیکن میں واضع کرتا چلوں کہ بھوتانی برادران نے ماضی میں کبھی بھی کسی منشیات فروش کی سفارش نہیں کی ہے نہ ہم نے کبھی کسی چور یا قاتل کی سفارش کی ہے اور نہ ہی کبھی انشاء اللہ منشیات فروشوں کی سفارش ہم کرینگے کیونکہ یہ ہمارے نوجوان نسل کی تباہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین سمجھ رہے تھے کہ اس بار بھوتانی برادران کو عوام مسترد کریگی لیکن انکو وندر مشاورتی جلسے سے بڑا دھچکا لگا جب 600 سے زائد لوگوں نے اپنے ہزاروں لوگوں کی آواز بن کر اعلان کردیا کہ ہم اس بار دوبارہ بھوتانی برادران کو اپنا امیدوار نامزد کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین خود ہزاروں لوگوں سے زیادہ عقلمند سمجھتے ہیں انکے خیال میں یہ اتنے سارے لوگ بے وقوف ہیں جو ہم بھوتانی برادران کو نامزد کررہے ہیں ایسا نہیں ہے انہی لوگوں کی محبت اور تعاون سے ہم ایوانوں تک پہنچے ہیں اور آئندہ بھی یہ لوگ بھوتانی برادران پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں اپنا نمائندہ منتخب کریگے.انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی ایک بات سمجھ میں نہیں آتی ہربار کہتے ہیں کہ ہم نے حب میں کوئی کام نہیں کرائے ہیں اگر ہم نے کچھ نہیں کیا تو یہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ہمارے کارواں میں کیسے شام ہورہے ہیں بلکہ ان سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حب میں کیا کیا ہے کوئی ایک سڑک، کوئی ایک تعلیمی ادارہ، کسی ایک منصوبے پر ہاتھ رکھ دکھائیں جو آپ نے دیا ہو.انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ مختلف سیاسی جماعتیں چھوڑ کر بھوتانی عوامی کارواں میں جوق در جوق شامل ہورہے ہیں انکو خوش آمدید کہتے ہیں اور مخالفین کو بتاتے ہیں یہ ہمارا لوگوں سے اخلاق، پیار محبت ہے جو انکو کھینچ کر ہمارے پاس لارہی ہے کام ہوتے رہینگے لیکن اصل ہمارا رشتہ عوام کے ساتھ اخلاق کا ہے جو ہمیں صدیوں سے جوڑتا آرہا ہے ہم امید کرتے ہیں 8فروری کو عوام گائے اور چارپائی کے نشانوں پر مہر لگا کر ایک مرتبہ پھر بھوتانی برادران کو ایوانوں تک پہنچائیں گے اور اپنے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
حب، منشیات فروشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے، سردار محمد صالح بھوتانی

ٹیگز:
سردار محمد صالح بھوتانی
