کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آل پارٹیز اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اپیل پر جمعرات کو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے صوبے میں دہشت گردی،امن وا مان کی بدترین صورتحال، عوام کے قومی وسائل اور معدنی ذخائرپر ناجائز قبضے، تجارتی راستوں کی بندش،شاہراہوں پرمسلح دہشت گرد عناصرکے تسلط،تاجروں کی مال بردار گاڑیوں اور ٹرالروں کو نذر آتش کرنے، سیاسی رہنماوں اورکارکنوں کے خلاف غیر جمہوری اقدامات،گرفتاریوں اوربجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی جس کے باعث جمعرات کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑٹال رہی۔ کوئٹہ شہر میں ہڑتال کے دوران جناح روڈ،قندھاری بازار، سورج گنج بازار،مسجد روڈ، علی بھائی روڈ،تھانہ روڈ، مسجد روڈ،لیاقت بازار، عبدالستارروڈ،پرنس روڈ، میکانگی روڈ، مشن روڈ، علمدار روڈ، طوغی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کاروباری مراکز اوردکانیں بند رہیں۔ہڑتال کے دوران پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کررہے ہیں شہرمیں پولیس کے مسلح دستے گشت کرتے رہے جبکہ مختلف بازاروں میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
آل پارٹیز اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر اضلاع میں شٹرڈاؤن ہڑتال

ٹیگز:
آل پارٹیز
