سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا ہے کہ مستقل غیر حاضر و غیر حاضری کے عادی اساتذہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ایسے اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں کیونکہ ان کی غیر حاضری کی وجہ سے ہمارے بچوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی علی اصغر مگسی ، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر عبدالستار لانگو ، ڈسٹرکٹ افیسر ایجوکیشن فیمیل مصباح فاطمہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محمد اسلم ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ار ٹی ایس ایم مرزا اطہربیگ، محکمہ خزانہ سے عادل رضا سمیت دیگر ڈی ڈی ای اوز آفیسران موجود تھے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور کوارڈینیٹر ار ٹی ایس ایم نے ڈپٹی کمشنر سبی کو تعلیمی عمل اور درپیش مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نےکہا کہ معیاری تعلیم سے ہی جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں تنخواہ میں کٹوتی اور جواب طلبی کے ساتھ طویل عرصے سے غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برخاست اسی پلیٹ فارم کے توسط سے کیا جائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور آر ٹی ایس ایم کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں مجموعی طور پر 20 غیر فعال سکولوں میں سے 7 اسکولوں کو فعال کردیا گیا ہے محکمہ تعلیم اور آر ٹی ایس ایم کے افسران کی رپورٹس کی روشنی میں 69 دورے کیے گئے ہیں 29 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے اساتذہ کی تنخواہوں میں کٹوتی اور اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کی گئی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے سکول جو وجود نہیں رکھتے صرف بیمس کوڈ تک محدود ہیں ان کو ختم کرنے یا کہیں گنجان آباد علاقوں میں شفٹ کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پائیدار ترقی اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تعلیم کا فروغ ناگزیر بن چکا ہے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور سہولیات کی فراہمی میں تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں ۔
فرائض میں غفلت و کوتاہی کے مرتکب اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر سبی

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر سبی
