گوادر(ڈیلی گرین گوادر)، چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حفظانِ صحت اور صفائی سے متعلق آگاہی کے فروغ، یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کی آگاہی مہم میں شرکت اور طلبہ کے لیے عملی تربیت کے مواقع سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر نے حفظانِ صحت سے متعلق آگاہی مہم میں یونیورسٹی آف گوادر کے اساتذہ، طلبہ و طالبات کے تعاون کی درخواست کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے طلبہ کو عملی تجربہ اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن گوادر میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی، جس پر چیئرمین ماجد جوہر نے طلبہ کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن گوادر ماجد جوہر کو یونیورسٹی آف گوادر کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔
یونیورسٹی آف گوادر اور میونسپل کارپوریشن گوادر کے درمیان حفظان صحت آگاہی مہم اور طلبہ کی انٹرن شپ پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
یونیورسٹی آف گوادر
