کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے ایم پی اے نوابزادہ میر ظفراللہ زہری نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال، موجودہ سیاسی حالات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ صوبے میں عوامی مسائل، حلقوں میں جاری امور اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات بھی زیرِ غور آئے۔
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل، عوامی سہولیات میں بہتری اور حلقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے باہمی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

