ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد نوتال پولیس تھانے کی حدودسے نامعلوم مسلح افرادنے تعمیراتی کمپنی کے دو ایکسپویٹر ڈرائیورز کواغواء کرلیا۔ پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربی کینال صوفی واہ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے جدید اسلحے کے زور پر ایکسیویٹر ڈرائیورز عاشق علی محمد حسنی اورشکیل احمد کورائی کو اغوا کر لیا اور نا معلوم مقام کی طرف لے گیے جبکہ ایکسیویٹر تعمیراتی جگہ پر موجود رہا ڈرائیورز کے اغواء کے بعد تعمیراتی بند کر دیا گیا واقع کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مغویوں کی بازیابی کیلئے کوششیں شروع کردیں۔
نوتال پولیس تھانہ کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے 2افراد کو اغواء کرلیا

ٹیگز:
نوتال
