بالاناڑی (ڈیلی گرین گوادر)بولان کے علاقے بالاناڑی کے گاؤں درکھان میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ہانبھی قبیلے سے بتایا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس اور کشیدگی برقرار ہے، جبکہ پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی۔
بولان، بالاناڑی کے گاؤں درکھان میں قبائلی تصادم، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ٹیگز:
بولان
