حب(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر و ترجمان صدر پاکستان آصف علی زرداری برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ بھوتانی برادران دریجی پرمسلط ہیں اب کسی کی اجارہ داری چلنے نہیں دینگے،سیاسی مخالفین کی جانب سے دریجی جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اور حربے استعمال گئے لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے سے منعقد ہوا،چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری بلوچستان کی ترقی وخوشحال کے ترقی کے خواہان ہیں،بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو 30ہزاروں ملازمتین دینا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز ضلع حب کے تحصیل دریجی کے علاقہ بہلور میں منعقدہ ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا میر علی حسن زہری نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ضلع حب کیلئے بے شمار ترقیاتی منصوبے منظور کروائے جن میں ترقیاتی اسکیمات سمیت،صحت اور تعلیم کے شعبوں کیلئے بھی وفاق سے فنڈز منظور کروائے گئے لیکن بھوتانی برادران کو ضلع حب کی ترقی ہضم نہیں ہو تا اور ترقیاتی منصوبوں اور تعلیمی اداروں پر اسٹے آڈر لیتے آرہا ہے نہ جانے وہ کیا چاہتے ہیں عوام کے مفاد ہونے والی ہر اجتماعی کام کے درمیان روڑے اٹکاتے ہیں انھوں نے کہا کہ دریجی میرے آباؤ اجداد کا گھر ہے یہاں پر میرے نانے کی قبر بھی موجود ہے لیکن سیاسی مخالفین گزشتہ 70سالوں سے دریجی پر مسلط ہیں اور یہاں کے غریب و مظلوم کے استحصال کرنے میں کوئی کثیر نہیں چھوڑتے انھوں نے کہا کہ دریجی کے لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں اور سیاسی مخالفین کو چھوڑ کرتیز ی سے پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی مظلوموں، محکوموں اور کسان محنت کشوں و غریبوں کی پارٹی ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ الیکشن کے دوران دریجی آمد پر یہاں کے لوگوں سے وعدے کئے تھے ان میں سے کچھ کام پورے کر دیئے اور باقی رہتے ہیں اس پر ان سے معذرت خواہ ہوں کیونکہ جب بھی وہ وفاق سے ضلع حب جس میں دریجی بھی شامل ہے ترتیاتی منصوبے منظور کرواتے اور فنڈز لاتے ہیں تو سیاسی مخالفین کی جانب سے ان ترقیاتی منصبوں و اسکیمات اور فنڈز پر اسٹے آڈر لیا جاتا ہے انھوں نے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے صاحب خان چھٹہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ منیر احمدخان،احمد خان جمالی سمیت،جمالی،چھٹہ،باریجہ،بندیجہ برادری سمیت و دیگر کا مشکور ہیں کہ انھوں نے مجھے عزت بخشی ہے انھوں نے کہا کہ دریجی جلسہ کو ناکام بنانے کیلئے سیاسی مخالفین کی جانب سے من گھڑت پروپیگنڈے کئے گئے،مختلف ہتھکنڈے و حربے استعمال کئے گئے لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آیا دریجی میں چھٹہ،جمالی،باریجہ،بلوچ سمیت دیگر پْر امن قبائل رہتے ہیں میری علی حسن زہری نے جلسہ کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھوتانی برادران کو سیاست میں لانے والا آصف علی زردار ی ہیں ان کے اِن پر بہت سے احسانات ہیں اب وہ قت گزر گیا کہ لوگوں سے کھیتی باڑی،کاروبار کے چوتائی حصہ لیا جائے اس ناسور کو جڑ سے ختم کردینگے انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں حکومت سے کروڑوں روپے ترقیاتی کاموں کیلئے بٹورے ہیں انکی انکوائری کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز اٹھاؤنگا انھوں نے کہا کہ جام کمال خان والی لسبیلہ اور نواب ہیں اور انکے اتحادی ہیں ضلع حب کی ترقی وخوشحال کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں اور ضلع حب کی ترقی کیلئے ہم ایک ہی پیج پر ہیں انھوں نے کہا کہ چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری بلوچستان کی ترقی وخوشحال کیلئے خواہ ہیں پاکستان سمیت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں لوگوں کیلئے 30ہزار ملازمتیں دینے کی ہدایت دی ہے انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہمیشہ الزام لگاتے ہیں کہ ہمارے جلسوں سے کراچی اور باہر کے لوگوں کو لایا جاتا ہے وہ دیکھ لیں جلسے میں دریجی کے مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نظر آرہے ہیں۔
بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو 30ہزاروں ملازمتیں دینا چاہتے ہیں،میر علی حسن زہری

ٹیگز:
میر علی حسن زہری
