کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا 25واں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان پر عوام اور منتخب نمائندوں کے اعتماد کا مظہر ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر نجیب نقی کا صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونا ان پر عوام اور منتخب نمائندوں کے اعتماد کا مظہر ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
