تربت (ڈیلی گرین گوادر) آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے گرلز کیڈٹ کالج تربت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی ممبران اور طالبات سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ جدید دور میں ترقی کا انحصار ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ تعلیم پر ہے۔ انہوں نے طالبات کو محنت اور لگن کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر من گھڑت پروپیگنڈے کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے طلبہ و طالبات تخریبی پروپیگنڈے اور گمراہ کن بیانیوں سے دور رہتے ہوئے اپنی توجہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز رکھیں۔
بعد ازاں کیڈٹس کو جدید علوم سے ہم آہنگ کرنے اور ان کی علمی و تحقیقی استعداد مزید نکھارنے کے لیے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) پرواز فاؤنڈیشن کی جانب سے فائنل ایئر کی 67 ہونہار کیڈٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

