کراچی(ڈیلی گرین گوادر)گھر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مظفر آباد کالونی کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ شوہر نے بیوی اور اس کے بھائی کو گولی مارنے کے بعد خود کشی کی، خاتون نےخلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق 15 سال پہلے خاتون کی شادی ہوئی اور کچھ دنوں سے علیحدگی تھی، خاتون اپنے والدین کے گھر میں رہائش پزیر تھی، لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

