مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین اسلم بلوچ، ضلعی صدر حاجی نزیر احمد سرپرہ بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر ظفر بلوچ، زونل صدر نصیب بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم جہانگیر بلوچ ایک فکر وسوچ اور فلسفہ کا نام ہے جنکی پختہ نظریاتی کمٹمنٹ اور لا زوال قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ جہانگیر بلوچ کی نظریاتی اور مخلصانہ جد وجہد کی بدولت نیشنل پارٹی مستونگ سمیت پورے بلوچستان میں ایک تن آور درخت بن چکی ہے اور جسکی جڑیں گراس روٹ لیول پر عوام میں پہاڑ کی مانند مضبوط ہیں۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کاروان کو آگئے بڑھانے کے لئے ہمیں جہانگیر بلوچ کی طرح شعوری سیاست، بہتر پولیٹیکل حکمت عملی اور انفرادیت کی سوچ کو اجتماعیت پر فوقیت دینا ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں پارٹی کے بانی رہنماماما جہانگیر بلوچ کی برسی کے مناسبت سے میونسپل کمیٹی ہال میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر نثار مشوانی ضلعی لیبر سیکٹری حاجی نزیر بگٹی، بی ایس او کے ممبر سینٹرل کمیٹی آصف نور بلوچ، میر سکندر خان ملازئی، حاجی شیر علم سرپرہ ظفر بلوچ جان بیگ بلوچ حاجی رئیس صدیق آبیزئی، علی احمد و دیگر نے خطاب کیا۔تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی شہداء کی حقیقی جماعت ہے، جنکی جدوجہد کا محور اور فلسفہ قومی سوچ ہے۔مقررین نے کہا کہ آج خطہ بلوچستان مختلف مسائل و مشکلات اور تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہمیں ان حالات میں بابے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو شہید فدا بلوچ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ شہید مولابخش دشتی شہید ڈاکٹر نسیم جہنگیان شہید شفیع بزنجو شہید میر غلام حسن سرپرہ مرحوم جہانگیر بلوچ شہید سردار نجیب ترین شہید ہینڈری بلوچ و دیگر شہداء کے سوچ اور فلسفے کو اپنا قومی نظریہ بنا کر عوام کو نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے متحد و منظم کر کے جدوجہد میں شامل کرنا ہے۔مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار اپنے شہداء اور اقابریں کے قومی فلسفہ و سوچ کو اپنا نظریہ سمجھ کر بلوچ قومی جدوجہد کو شعوری اور جمہوری طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم اور سرزمین کے خلاف جاری بین القوامی و اندرونی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحا و اتفاق کی ضرورت ہے اور یہ جدوجہد ایک منظم قومی جماعت کے زریعے ہی ممکن ہے اور نیشنل پارٹی ہی بلوچ قوم کی حقیقی قومی جماعت ہے۔ جو بلوچ سرزمین کی ساحل و سائل اور قومی تشخص کے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے اور اپنے اس جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے۔
پارٹی کے بانی رہنماء مرحوم جہانگیر بلوچ ایک فکر وسوچ اور فلسفہ کا نام ہے، اسلم بلوچ

ٹیگز:
اسلم بلوچ
