کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے سریاب روٹ پر چلنے والی گرین بس میں سفر کے دوران نامعلوم جیب کتراں نے جیب کاٹ کر مقامی اخبار کے کمپیوٹر آپریٹر محمد عوض کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا ہے۔اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سریاب روٹ پر چلنے والی گرین بس میں آئے روز جیب تراشی اور چوری کی وارداتیں مسلسل رونما ہو رہی ہیں، مگر ان گھنانے واقعات کی روک تھام اور مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تاحال کوئی مثر منصوبہ بندی یا عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، جو متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔متاثرہ صحافتی ساتھی اور عوامی حلقوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ سریاب روٹ کی گرین بسوں میں مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں، بسوں کے اندر نگرانی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور جیب کتروں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔علاوہ ازیں، محمد عوض کا چوری شدہ موبائل فون فوری طور پر برآمد کرنے اور اس واردات میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری بے خوف ہو کر سفر کر سکیں۔
کوئٹہ، سریاب روٹ کی گرین بس میں جیب تراشی کی وارداتیں بڑھ گئیں، مقامی اخبار کے کمپیوٹر آپریٹر کا موبائل چوری

ٹیگز:
کوئٹہ
