قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر قلات انجینیئر عائشہ زہری نے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلا کر چار روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی، پولیو فوکل پرسن وحید بلوچ، عبدالفتاح دہوار، ٹی ایس اے ڈبلیو ایچ او قلات عمیر احمد، ٹکری عبدالمالک اور پی پی ایچ آئی کے اسسٹنٹ غلام فاروق نے بھی بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں اور فنگر مارکنگ کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نورزئی نے ڈپٹی کمشنر قلات کو چار روزہ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 21 ستمبر 2026 سے شروع ہو کر 24 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی۔ مہم کے دوران ضلع قلات کی 19 یونین کونسلز میں پانچ سال تک کی عمر کے 40,269 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر قلات انجینئر عائشہ زہری نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔ ایریا سپر وائزرز پولیو ٹیموں کی مثر نگرانی کریں اور مہم کے دوران کسی بھی بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہ رہنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے والدین، سیاسی و سماجی کارکنان، علما کرام، شعرا، ادبا اور صحافی برادری اپنا مثبت اور مثر کردار ادا کریں۔ پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور بنیادی مقصد ہے۔
قلات، ڈپٹی کمشنر انجینیئر عائشہ زہری نے چار روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا، 40 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

ٹیگز:
عائشہ زہری
