کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی جمعرات کواپنے پہلے ایک روزہ سرکاری دورے پر زیارت پہنچے ہیلی پیڈ پر ڈی آئی جی پولیس پرویز خان عمرانی، ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال اور دیگر حکام نے نگران وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا بعد ازاں نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان قائد اعظم ریزیڈنسی زیارت پہنچے جہاں پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی میر علی مردان خان ڈومکی نے قائد ریزیڈنسی کے مختلف حصے دیکھے اور مہمانوں کے رجسٹر میں اپنے تاثرات درج کئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو بلوچستان اور یہاں کے لوگوں سے خاص انس اور لگاؤ تھا یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے قبل جدوجہد آزادی اور بعد میں نو زائیدہ مملکت کے امور قائد اعظم یہاں سے چلاتے رہے قائد ریزیڈنسی اہل بلوچستان کا ایک بیش بہا اثاثہ ہے جس کو دیکھنے پورے ملک سے لوگ زیارت آتے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد ریزیڈنسی بلوچستان کا ایک تاریخی قیمتی اثاثہ ہے جس کی حفاظت و مستقل خیال داری ہمارا فرض ہے قائد ریزیڈنسی کے دورے کے موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قائد اعظم کے زیر استعمال اشیاء ، تاریخی فوٹو گیلری اور مختلف نوادرات دیکھے اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے قائد ریزیڈنسی کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔
قائد ریزیڈنسی اہل بلوچستان کا ایک بیش بہا اثاثہ ہے جس کو دیکھنے پورے ملک سے لوگ زیارت آتے ہیں، میر علی مردان خان ڈومکی

ٹیگز:
میر علی مردان خان ڈومکی
