لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی میں جشن آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقادہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے پرچم کشائی کی۔ قومی پرچم کشائی کی تقریب میں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔قومی ترانے کی گونج میں شرکاء کا وطن سے والہانہ محبت کا اظہاریومِ آزادی تقریب میں پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد سمیت ضلعی افسران، انجمن تاجران اور معززین کی تقریب میں بھرپور شرکت کی ڈپٹی کمشنر لورالائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے ملک و قوم کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے آزادی پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کی پائیدار ترقی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے قومی اتحاد، باہمی رواداری اور امن و استحکام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے قائداعظمؒ کے اصول اتحاد، ایمان اور تنظیم کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اظہارکیا گیا یومِ آزادی پر پاکستان کی سلامتی، خودمختاری، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کا عہدکیا شرکاء کا پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے قومی جذبے سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی قیادت میں یوم آزادی ریلی بھی نکالی گئی۔ بعد ازاں جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کے ہمراہ شرکاء نے کیک بھی کاٹا گیا
لورالائی میں جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی تقریب . پاکستان کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ٗمحمد حسیب شجاع

ٹیگز:
محمد حسیب شجاع
