مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان، میر ضیاء اللہ لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ/اسکارٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ کوئٹہ حملے کے نتیجے میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو محفوظ رہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایف (ATF) کے 03 اہلکار (نصر اللہ، سمیع اللہ اور زکریا) زخمی ہوئے۔ تمام زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ, اے ٹی ایف کے 3 اہلکار زخمی

ٹیگز:
میر ضیاء اللہ لانگو
