کراچی (ڈیلی گرین گوادر)انسانی جسم کے بنیادی پٹھوں کی مضبوطی جسمانی توازن، آسانی سے اٹھنے اور بیٹھنے، کمر درد سے بچاؤ، کھیلوں میں بہتر کارکردگی اور روزمرہ کاموں میں آسانی فراہم کرتی ہے۔طبی و فٹنس ماہرین کے مطابق انسانی جسم کے اندر موجود بنیادی پٹھے ’کور مسلز‘ صرف پیٹ تک محدود نہیں بلکہ اس میں کمر، کولہوں اور ریڑھ کی ہڈی کو سہارا دینے والے عضلات بھی شامل ہوتے ہیں۔ روزانہ 100 پُش اَپس یا 100 اسکواٹس کرنے کا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مقصد صرف پیٹ کے اندرونی پٹھوں کو مضبوط بنانا ہو تو پش اپس زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ماہرین نے بتایا ہے کہ پش اپس کے دوران سینہ، کندھے اور بازوؤں کے ساتھ ساتھ پیٹ، کمر اور کولہوں کے عضلات مسلسل متحرک رہتے ہیں، اسی لیے یہ کور کو زیادہ مؤثر انداز میں مضبوط کرتی ہیں۔دوسری جانب اسکواٹس بنیادی طور پر رانوں، کولہوں اور ٹانگوں کے عضلات پر کام کرتی ہیں جبکہ کور جسم کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔اسکواٹس میں کور کی شمولیت نسبتاً کم ہوتی ہے البتہ وزن اٹھا کر یا ایک ٹانگ پر کی گئی اسکواٹس میں کور زیادہ متحرک ہوتا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ تعداد پوری کرنے اور کسی چیلنج پر توجہ دینا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، غلط انداز میں کی گئی 100 پُش اپس بھی کندھوں، کلائیوں، گھٹنوں اور کمر میں شدید درد کا باعث بن سکتی ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق درست انداز میں کی گئی 100 پش اپس، 100 اسکواٹس کے مقابلے میں اندرونی پٹھوں کو زیادہ مضبوط بناتی ہیں۔
کھیلوں میں روزانہ 100 پُش اَپس یا 100 اسکواٹس کرنے کا رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے

ٹیگز:
کھیلوں
