کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایک ہفتہ قبل مقامی تاجر ہاشم نورزئی کے قتل میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع کے مطابق مقامی تاجر اور ہوٹل مالک محمد ہاشم نورزئی کو 27 جون کی صبح بلیلی کے قریب گاڑی سوار نامعلوم افراد نے قتل کردیا گیا تھا۔ صوبائی حکومت نے یہ کیس سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کیا تھا، سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد ہاشم نورزئی کے قتل میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار تینوں مبینہ ملزمان سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔ پولیس نے مقامی تاجر کے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لین دین کے معاملے پر تاجر کو قتل کیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ایک ہفتہ قبل مقامی تاجر ہاشم نورزئی کے قتل میں ملوث تین مبینہ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ٹیگز:
کوئٹہ
