کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر سے مسلح افراد نے چھ مزدوروں کواغوا کرلیا ،مزدور زرغون غر کے مقامی اور نجی گیس کمپنی کے ملازم ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے زرغون غر شعبان میں مسلح افراد نے واقع کام کرنے والی نجی گیس کمپنی کے چھ مزدور جلات خان، محمد ہاشم،کمال خان، جہانگیر خان، محمد عظیم اور روزے خان ولد فضل خان کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس حکام کے مطابق اغوا کئے گئے مزدور زرغون غر کے مقامی ہیں اور دمڑ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زرغون غر سے مسلح افراد نے چھ مزدوروں کواغوا کرلیا

ٹیگز:
بلوچستان
