کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گرین بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ طور ناصر کے قریب گرین بس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی فوری طورپرجاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے گرین بس کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ میں گرین بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
گرین بس
