کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سرکاری اداروں کی فعالی اور عوامی خدمت پرمامورکرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے سرکاری اداروں کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرینگے آفیسران اپنی تمام ترتوجہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل پر مرکوز کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے،بی، ای،ای، ایف آفس کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی، سپیشل سیکرٹری فنانس افضل خوستی، مہرالحق غلزئی،بھی،موجود تھے بی،ای،ای،ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رشید مسعود خان جعفر نے صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ دی ڈاکٹر رشید مسعود جعفر نے صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ، صوبائی مشیر سردار مسعود خان لونی، سپیشل سیکرٹری فنانس افضل خوستی کو شیلڈ پیش کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہے، عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں،اس کے سوا ہمار اکوئی اورایجنڈا نہیں ہے صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر صوبے میں التواء کے شکار اور جاری منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اس سلسلے میں آفیسران موجودہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مفادات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل میں حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی کارردگی عوام کے سامنے ہے کہ صوبے کے ہر مکتبہ فکر لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں صوبائی وزیر نے آفیسران پرزوردیا کہ وہ ہر جائز کام میں بلا تعطل فوری حل کرے اور کسی کے جائز کام میں بلا وجہ رکاوٹیں کھڑی نہ کرے صوبائی وزیر خزانہ نے بی ای، ای ایف کے آفس کا معائنہ بھی کیا۔
صوبے میں التواء کےشکار اورجاری منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کررہے، حاجی نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
حاجی نورمحمد دمڑ
