کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے علاقے پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی زلزلے کی زیر زمین گہرائی 13کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز پسنی سے 48کلو میٹر جنوب مغرب کی جانب تھا تا ہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملتی
بلوچستان کے علاقے پسنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ٹیگز:
بلوچستان
