کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے میں پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے نوحصار میں واقعہ پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے،سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔
کوئٹہ کے علاقے میں پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ ایک اہلکار زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
