لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی، رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی اور سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج اوتھل کے مسئلے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق بھوتانی برادران کے اعلی حکام، ذمہ داران سے رابطے فوری کالج کے مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت اور فوری کلاسز شروع کی جائیں۔ بھوتانی برادران کا کہنا ہے کہ ضلع لسبیلہ ہم سب کا ہے اور یہاں کے تعلیمی اداروں کی حفاظت اور انکو فعال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ ہمارے مستقبل کے ہونہار بچے ایک اچھی تعلیم حاصل کریں۔ بھوتانی برادران کا مزید کہنا ہے کہ جب یہ کچھ عرصہ قبل عمارت کھنڈرات میں تھیں اور بند تھیں تب بھی ہم نے ہی عوام کیساتھ مل ْکر ان اداروں کو فعال کروایا تھا اور کلاسز شروع کروائیں تھیں اور اب بھی ان شاء اللہ ذمہ داران اداروں سے رابطے میں ہیں بہت جلد فوری طور پر انکے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔
سردار محمد صالح بھوتانی،محمد اسلم بھوتانی اور سردار زادہ شہزاد صالح بھوتانی نے ریزیڈنشل کالج اوتھل کے مسئلے کا نوٹس لے لیا

ٹیگز:
محمد صالح
