کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے دوبندی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور بی آر ایس پی (BRSP) کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی۔ میڈیکل کیمپ میں کل 472 مقامی مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا جن میں 240 مرد، 137 بچے اور 95 خواتین شامل تھے۔ تمام مریضوں کو طبی معائنہ کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ علاقہ عمائدین نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور اسے عوام کیلئے ایک بڑا ریلیف قرار دیا۔
ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور بی آر ایس پی کے اشتراک سے بلوچستان کے علاقے دوبندی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹیگز:
ایف سی
