اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اورقومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرئٹ نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی مجموعی صورتحال اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے معیشت پر ممکنہ اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی تعاون، جمہوری اقدار کے استحکام اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی جس میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
محمود خان اچکزئی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میرئٹ کی ملاقات : باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

ٹیگز:
محمود خان اچکزئی
