چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن کے علاقے محمود آباد میں ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے وقت بچے افطاری کے لیے لسی لینے ایک گھر میں جمع تھے، جب اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جن کی عمریں 6 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کا کمرہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور بچے ملبے تلے دب گئے۔ سیکورٹی اہلکاروں اور مقامی شہریوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو ملبے سے نکالا اور ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعے میں 8 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 20 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں کوئٹہ ریفر کیا گیا، جن میں 5 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک المناک حادثہ تھا۔ مقامی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
چمن،محمود آباد میں گیس سلنڈر دھماکے سے 8 بچے جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہوگئے

ٹیگز:
چمن
