قلات(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی قلات کے سینئر رہنما سردار زادہ میر عبدالصمد عمرانی، مولانا محمد نور فاروقی، مولانا نور الدین عمرانی اور سمیع اللہ عمرانی نے زہری ہاوس قلات میں چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی و علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنماوں نے نوابزادہ میر شعیب جان زہری کو قلات سبزی فروٹ مارکیٹ میں سبزی فروٹ فروشان کے لیے میرٹ کے اصول پر شفاف اور حقداروں میں دکانوں کی تقسیم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیئرمین مارکیٹ میں مزید سہولیات فراہم کریں گے اور اسے ایک مثالی مارکیٹ میں تبدیل کریں گے۔چیئرمین میونسپل کمیٹی نوابزادہ میر شعیب جان زہری نے یقین دہانی کرائی کہ محدود وسائل کے باوجود مارکیٹ میں مسجد کی تعمیر، نئی گیٹ کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ سبزی فروٹ مارکیٹ ایک بہترین اور شفاف مارکیٹ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور میری اولین ترجیح عوام کی فلاح اور سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔
سبزی و فروٹ مارکیٹ میں شفافیت اور سبزی فروٹ فروشان کے لیے بہتر سہولیات اولین ترجیح ہیں،نوابزادہ میر شعیب جان زہری

