کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے آل پاکستان ریجنل نیوزپیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ(APRNS (کی دو سالہ سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافت ملک کا چھوتھا ستون ہے، اس کی بقاء اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے اخبارات، جرائد اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبے میں گزشتہ تین سالوں میں جو کام کئے ہیں اس سے قبل نہیں ہوئے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی دو سالہ کامیاب جدوجہد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، تنظیم موثر انداز میں علاقائی اخبارات کی نمائندگی کررہی ہے، علاقائی اخبارات عوام کی آواز ہیں، ان کے ذریعے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے، ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، خصوصاً کرونا وائرس کی وباء کے دوران علاقائی اخبارات نے بھر پور انداز میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کام کیا، اور حکومت کے ساتھ ملکر عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد، وائرس سے بچاؤ اورشہریوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے مہم کامیاب بنائی۔
صحافت ملک کا چھوتھا ستون ہے، اس کی بقاء اور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، بشریٰ رند

ٹیگز:
بشریٰ رند
